اسٹرابری کولاڈا
اجزاء:
فروزن اسٹرابری.......... 1کپ
کوکونٹ ملک پاﺅڈر .......3کھانے چمچے
پائن ایپل جوس........... 1کپ
چینی....................... 2کھانے کے چمچے
آئس کیوبز................. 1کپ
پسا کھوپرا ................1کھانے کا چمچہ
ونیلاآئس کریم............ 2اسکوپس
اسٹرابیری ایسنس .....2-3قطرے
ترکیب:
بلینڈر میں 1کپ فروزن اسٹرابری ، 3کھانے کے چمچے کوکونٹ ملک پاﺅڈر، 1کپ پائن ایپل جوس، 2کھانے کے چمچے چینی ، 1کپ آئس کیوبز، 1کھانے کا چمچہ پسا کھوپرا، 2اسکوپس ونیلا آئس کریم اور 2-3قطرے اسٹرابری ایسنس ڈال کر بلینڈ کر لیں اور فوراً سرو کریں ۔
Comments
Post a Comment